نورانی قاعدہ تجویدکے ساتھ کورس

کورس کی تفصیل:
نورانی قاعدہ کا کورس خاص طور پر ان لوگوں کے لیے ترتیب دیا گیا ہے جو قرآن پاک کی تجوید سیکھنے کی ابتدائی سطح پر ہیں۔ اس کورس میں طلباء کو عربی حروف کی درست شناخت، ادائیگی اور تلفظ سکھایا جائے گا۔ تجوید کے بنیادی قواعد کو سادہ اور آسان طریقے سے سمجھایا جائے گا، تاکہ طلباء قرآن مجید کو بغیر غلطی کے پڑھ سکیں۔ اس کورس کے اختتام پر، طلباء قرآن پاک کے حروف اور الفاظ کو صحیح تلفظ اور تجوید کے ساتھ پڑھنے کے قابل ہو جائیں گے۔